عام انتخابات

عام انتخابات کیلئے47ارب41 کروڑ روپے کا تخمینہ، انتخابات کے اخراجات کی تفصیلات جاری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) حکومت نے سال 2023 کے انتخابات کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ الیکشن کے لیے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کے لیے 47 ارب 41 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔ ان انتخابات میں آرمی سمیت سیکورٹی کے لیے 15 ارب روپے کا خرچہ آئے گا۔ الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کے لیے 5 ارب 60 روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیلٹ پیپرزکی اشاعت کے لیے 4 ارب 83 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ انتخابی عملے کی تربیت کے لیے1 ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 9 ارب 65 کروڑ روپے،سندھ میں انتخابات کے لیے 3 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔ خیبر پختون خوا میں انتخابات کے لیے 3 ارب 95 کروڑ روپے کے اخراجات اور بلوچستان میں انتخابات کے لیے 1 ارب 11 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں