لائسنس

عارفوالا, ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اورکورونا ایس اوپیز پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنا

عارفوالا (نمائندہ عکس آن لائن) ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اورکورونا ایس اوپیز پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،

حکومت کورونا سے تحفظ کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کر رہی ہے ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے آنے والے سائلین اپنے خاندان کے تحفظ کیلئے حکومتی SOPکے تحت گلوز،ماسک اورسینٹائزرکے استعمال کو یقینی بنائیں.

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے ہرامیدواران کوحکومتی SOPکے تحت ڈرائیونگ ٹیسٹ کاحصہ بنایاجاتاہے اورگیٹ میں داخل ہونے سے قبل ہاتھوں کو سینیٹائزرسے صاف کیاجاتاہے .

اورڈرائیونگ ٹیسٹ لینے سے پہلے ہرامیدوارکاماسک،گلوزاور ٹمپریچرچیک کرکے ٹیسٹ میں بٹھایاجاتاہے اگرکسی امیدوارکے پاس گلوزیاماسک نہیں ہے توان کولائسنس برانچ سے ہی فری مہیاکئے جاتے ہیں .

تحریری ٹیسٹ اوراسائن ٹیسٹ کلئیرکرنیکے بعد ہی ڈرائیونگ ٹیسٹ گاڑی میں بٹھایاجاتاہے ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرمحمدآصف زمان خاں نے میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہاکہ سوشل ڈسٹینسنگ یعنی سماجی فاصلے کاخاص خیال رکھتے ہوئے امیدواروں کو ڈرائیونگ ٹیسٹ میں لگے6فٹ کے فاصلہ کے نشانوں پرکھڑاکیاجاتاہے.

اورکوشش کی جاتی ہے کہ ٹیسٹ کے لئے آنے والے امیدواروں کوبروقت تمام ٹیسٹ مکمل کرکے بھیج دیاجاتاہے موسم کی شدت کومدنظررکھتے ہوئے تازہ پانی اورسایہ کاخاص بندوبست کیاگیاہی .

تمام عملہ بذات خودSOPپرعمل کررہاہے اورآنے والے امیدواروں کواس پرعمل کرنیکاپابندبنایاجارہاہے اس موقع پرانچارج لائسنس برانچ محمدخالدجوئیہ،MVOکاشف جمیل،

ریڈرڈی ایس پی محمدزاہد،عابدرضاراؤ،فرخ خاں،محمدافضل اورمحمدخاں وٹوسمیت دیگرعملہ بھی موجودتھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں