درخواست

طلبہ 9 جون 2023 تک آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں، ڈاکٹر فیصل سعید اعوان

مکوآنہ (عکس آن لائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گرایجوایٹ داخلوں کیلئے پہلے انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔ اب طلبہ 9 جون 2023 تک آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیز ڈاکٹر فیصل سعید اعوان کے مطابق پہلا انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 17 تا 18 جون 2023 کو کیا جائے گاجبکہ دوسرے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن 30 جون سے 10 جولائی تک کروائی جاسکتی ہے دوسرا ٹیسٹ 23 تا 24 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں