ضمنی انتخابات

ضمنی انتخابات ،نواز شریف شکست پر برہم ،پارٹی کے مرکزی اور پنجاب کے صدور اور سیکرٹری جنرل سے رپورٹ طلب

لندن(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ضمنی انتخابات میں پنجاب میں قومی اسمبلی اور صوبائی کی دو نشستوں پر لیگی رہنمائوں کی شکست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف ، پنجاب کے صدر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پنجاب میں قومی اسمبلی اور صوبائی کی دو نشستوں پر لیگی رہنمائوں کی شکست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف ، پنجاب کے صدر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے مکمل تفصیلات طلب کرلیں ۔

لیگی ذرائع کے مطابق اگر ڈاکٹر شذرہ منصب کی بھرپور مہم چلائی جاتی تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہوتی ۔ ذرائع کے مطابق شذرہ منصب نے تن تنہا مہم چلائی اور جلسے کیلئے صرف سابق وزیراعظم شاہد قان عباسی گئے ۔ ذرائع کے مطابق اگر حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف کا ایک جلسہ بھی ہو جاتا تو عمران خان کو شکست ہو جاتی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے نواز شریف کو ضمنی انتخابات میں شکست کی ابتدائی رپورٹ ارسال کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ، بجلی کے بھاری بل، پارٹی کا مفاہمانہ بیانیہ اور قیادت کی عدم دلچسپی شکست کی وجوہات بنیں۔(ن) لیگی ذرائع نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی سرخرو ہوئی ہے اور پیپلزپارٹی کی پنجاب میں واپسی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق شکست کے مکمل اسباب جاننے کیلئے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ کمیٹی دو روز میں پارٹی کی شکست کی وجوہات کی رپورٹ نواز شریف کو ارسال کرے گی۔دوسری جانب بعض پارٹی رہنمائوں نے برہمی کااظہار کیا کہ فیصل آباد کی نشست پر پارٹی کا ووٹر متحرک کیوں نہ ہوا ،رانا ثناء اللہ کی صلح کے باوجود فرق آتا ۔ ذرائع کے مطابق رانا تنویر حسین کو شیخوپورہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی پر مبارکبا ددی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنمائوں نے کہاکہ جلیل شرقپوری سے بدلہ لے لیا ہے ، شرقپوری کا مذہبی ووٹ بھی تھا اور پی ٹی آئی کی سپورٹ بھی حاصل رہی تاہم مسلم لیگ (ن) نے بھرپور مہم چلائی اور کامیابی حاصل کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں