چیئرمین سینیٹ

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کریں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے لسبیلہ، اوتھل اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں حالیہ بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریسکیو حکام متاثرین کو فوری امداد فراہم کریں۔

اپنے بیان میں صادق سنجرانی نے کہا کہ تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور نشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ جہگوں پر منتقلی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فوج اور صوبائی حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ صادق سنجرانی نے ضلع لسبیلہ کے قریب اودگی میں علاقہ مکینوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں