حمیرا چنا

صوفیانہ کلام میں گلوکارہ عابدہ پروین سے بڑی متاثر ہوں ‘ حمیرا چنا

لاہور (عکس آن لائن) نامور گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام میں گلوکارہ عابدہ پروین سے بڑی متاثر ہوں ، ہر کوئی صوفیانہ کلام کو نہیں گا سکتا اس کیلئے گلوکار کے اندر ایسی ایک روشنی موجود ہونی چاہیے جو صوفیانہ کلام کو جلا بخش سکے اور اس میں مجھے عابدہ پروین سب سے آگے نظر آتی ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے موجودہ گلوکاروں میں شازیہ منظور پسند ہیں جو لے اور سُر کو اچھے طریقے سے سمجھتی ہیں جبکہ نئی گلوکاروں میں آئمہ بیگ نے مجھے متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن نظر آتاہے ،

جتنا ٹیلنٹ ہمارے پاس موجود ہے اگر ان کو موقع دیا جائے تو وہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو منوا سکتے ہیں ، جیسے اس سے قبل ہمارے سینئر گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنی گلوکاری سکہ جمایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں