صنم ماروی

صنم ماروی نے خلع کے لئے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد (عکس آن لائن) گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کے لئے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ گلوکارہ نے 2009ء میں حامد علی سے شادی کی تھی جن سے ان کے تین بچے ہیں۔گلوکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد ان کے شوہر کا رویہ ان سے مکمل طور پر بدل گیا۔انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ ان کا شوہر انہیں گالی گلوچ کرتا ہے اور ان پر ہاتھ بھی اٹھاتا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کی خاطر اس کی زیادتی کو برداشت کر رہی تھیں اور اب وہ مزید ان کے ساتھ نہیں رہ سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں