ڈاکٹر عدنان

شریف خاندان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچ گئے

لاہور( عکس آن لائن)شریف خاندان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچ گئے۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے لاہور پہنچے ہیں۔

نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر عدنان مریم نواز کا چیک اپ کریں گے۔ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کے ذاتی معالج بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لئے گئے، مریم نواز کے ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔ مریم نواز کا گلہ ایک ہفتے سے خراب تھا، ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

لیگی رہنما کو تھائی رائیڈ کا مرض بھی لاحق ہے اور ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کی طبعی رپورٹس کی روشنی میں علاج تجویز کریں گے۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے کا تفصیلی چیک اپ کے بعد نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں