شاہد خان آفریدی

شاہد خان آفریدی کاآسٹریلیا میں لگنے والی آگ کوبجھانے کیلئے امدادی کارروائیوں میں مدد کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی تنظیم کے ذریعے آسٹریلیا میں لگنے والی آگ کوبجھانے کیلئے امدادی کارروائیوں میں مدد کا اعلان کر دیا ہے۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی تنظیم آگ سے متاثرہ علاقوں میں ضروری امدادی سامان مہیا کرے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 6 جنوری کو آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن نے متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کی۔

شین وارن نے اپنی پسندیدہ ٹوپی جو وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران پہنتے رہے ہیں نیلامی کے لیے پیش کر دی ہے۔
اب تک شین وارن کی ٹوپی کی قیمت پانچ لاکھ آسٹریلوی ڈالر سے زیادہ لگ چکی ہے لیکن نیلامی کی آخری تاریخ 10 جنوری تک اس سے زیادہ کی بولی لگنے کی امید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں