شاہدہ منی

شاہدہ منی نے پروڈکشن ہاﺅس اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فلموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی

لاہور( عکس آن لائن)گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے پروڈکشن ہاﺅس اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فلموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔بتایا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے فلمسازوں نے گلوکارہ شاہدہ منی سے رابطہ کرکے انہیں اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم اداکارہ نے اپنے پرودکشن ہاﺅس اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کام کرنے سے معذرت کر لی ۔

شاہدہ منی نے رابطہ کرنے پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوںایسی مصروفیات جس میں فلم کے لئے وقت نہیںنکال سکتی ۔ میں سمجھتی ہوںکہ کمٹمنٹ پوری نہ کرنے سے بہتر ہے کہ آپ معذرت کر لیں تاکہ آپ کی وجہ سے پوری ٹیم کو زحمت نہ اٹھانا پڑے ۔ انہوں نے خصوصی طور پر پرویز کلیم اور حسن عسکری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بہترین ہدایتکار ہیں اور ان کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے بلکہ فرصت ملتے ہی ضرور اس طرف آﺅں گی ، گلوکاری میری عشق اور اداکاری میرا جنون ہے اور دونو ں مجھ سے جدا نہیں ہو سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں