میرب علی

شادی سے متعلق میری کوئی منصوبہ بندی نہیں،اداکارہ میرب علی

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے کہا ہے کہ شادی سے متعلق میری کوئی منصوبہ بندی نہیں، جب بڑے کہیں گے شادی کر لوں گی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی کے حالیہ انٹرویو کا ایک کلپ زیر گردش ہے جس میں اداکارہ کو اپنی شادی کے موضوع پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انٹرویو میں میرب علی کا شادی سے متعلق سوال پر کہنا تھا ”

یہ اتنا مشکل سوال پوچھ لیا ہے ، میں کسی بھی چیز کے حوالے سے پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کرتی ہوں ، جتنا جلدی فیملی کہے گی شادی ہو جائے گی۔اداکارہ نے کہا کہ ہم ہر چیز اپنی فیملی پر چھوڑتے ہیں ، بڑے جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسے ہی کرلیں گے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ چاہے شادی جلدی ہو یا پھر تاخیر سے ہو ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں