ذوالقرنین حیدر

سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر دواسٹیج ڈرامے لکھنے میں مصروف

لاہور(عکس آن لائن ) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر دواسٹیج ڈرامے لکھنے میں مصروف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر اداکار ذوالقرنین حیدراسٹیج نے ایک اسٹیج ڈرامے کااسکرپٹ مکمل کر کے دوسرے پر کام شروع کر دیا ہے ۔ ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے بہترین اسکرپٹ لکھنے کی کوشش کی ہے ۔ اچھے اسکرپٹ کے ذریعے ہی فیملیوں کو دوبارہ سے اسٹیج کی جانب راغب کیا جا سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ فیملی اور اصلاحی ڈرامہ پیش کیا ہے اور اسٹیج کا بنیادی کام یہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہا کہ میں نے خودہی تھیٹرسے بریک لی ہوئی تھی لیکن اب عنقریب میرے پرستار مجھے دوبارہ اسٹیج پر دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں