پہلی سہ ماہی

سیمنٹ کی فروخت 11 میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 16 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی فروخت 11 فیصد جبکہ پہلی ششماہی کے دوران 16 فیصد اضافہ ہواہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے شعبہ ریسرچ کے نائب سربراہ شنکر تلریجا نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے تین ماہ میں سیمنٹ کی فروخٹ 11 فیصد اضافہ سے ریکارڈ 15.1 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔ اسی طرح رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم 28.6 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں سیمنٹ کی فروخت میں 16 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں