شیری رحمان

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہوجانا چاہیے، شیری رحمان

اسلام آباد( نمائندہ عکس)پیپلز پارٹی کی نائب صدر و وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے، ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بیرونی سازش کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے،

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے جاری کردہ بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عدالت کے مطابق اسپیکر کی رولنگ، وزیراعظم کا اسمبلی تحلیل کرنے کا حکم اور صدر کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی، سیاسی جماعتوں کے حقوق کی خلاف تھا۔انہوں نے کہا کہ مفروضوں کی بنیاد پر رولنگ دے کر آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، بغیر تفتیش کے اسپیکر نے رولنگ دی۔وفاقی وزیر شیریں رحمان نے مذید لکھا کہ اسپیکر نےقومی اسمبلی میں دعوی کیا تھا کہ مراسلہ سپریم کورٹ کو بھجوایا گیا ہے،

عمران خان نے جو مراسلہ جلسے میں لہرایا اس مراسلے کا مکمل متن بھی عدالت میں پیش نہیں کیا۔انکا کہنا تھا کہ عدالت نے واضع کر دیا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے بار بار آئین کی تضحیک اور خلاف ورزی کی، فیصلے سے واضع ہو گیا کہ اس سارے معاملے میں صدر کا کردار جانبدار رہا۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سابق حکمران آئین کا نہیں صرف تحریک انصاف کے مفاد کا تحفظ کرتے رہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں