چودھری پرویز الٰہی

سپریم کورٹ کے فیصلے پر کسی کوحکم عدولی کی جرات نہیں ہوگی’چودھری پرویز الٰہی

لاہو ر(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر کسی کو حکم عدولی کی کسی کو جرات نہیں ہو گی،(ن) لیگ کی سوچ صرف انتقامی سیاست کی ہے ،اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے کہوں گا ،رابطے ہوں بھی تو پتہ نہیں ہونا چاہیے۔اینٹی کرپشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ شریف خاندان کی ہسٹری ہے کہ انہوں نے کوئی عقل کا کام نہیں کیا، انہوں نے آٹا تقسیم کیا اور ہر جگہ اموات ہوئیں ۔

یہ عوام کا بھلا نہیں کرسکتے، (ن) لیگ کی سوچ صرف انتقامی سیاست کی ہے ،عوام کی فلاح نہیں ۔نگران حکومت کے پی اور پنجاب میں (ن) لیگ کی مشاورت سے بنی ،میں جب اقتدارِ میں رہا انکے خلاف ایک کیس بھی نہیں بنایا ،یہ نگران حکومت دو ماہ کے لیے آئی مقدمات کی بھر مار کردی ،میں نے رانا ثنااللہ کو صرف آموں کا تحفہ دیا تھا، یہ جب بھی آتے ہیں ہر شخص کی توہین کرتے ہیں۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ پہلے فیصلے ہوں گے پھر انتخابات ہوں گے، ہر ایک آدمی کی اپنی چوائس ہے، کئی لوگ اپنے خواہشات پوری نہ ہونے پر لوگوں پر غصہ نکالتے ہیں، عوام کے اندر پذیرائی عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہے، مونس کی عقل مندی کام آئی، ہم نے صحیح وقت پر صحیح اور مشکل فیصلہ کیا، ہم نے جو صحیح فیصلہ کیا ،اب کیسز بھگت رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے کہوں گا ،رابطے ہوں بھی تو پتہ نہیں ہونا چاہیے، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے خود خان سے پوچھ کر اپلائی کیا ہے کہ اسمبلی کو بحال کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ استقاق کمیٹی نا ججز کو بلوا سکتی ہے نا انکے معاملات کو زیر بحث لاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں