سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات گڑھی یاسین کے ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات گڑھی یاسین کے ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات کے دو سو سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں ۔ عدالت عظمیٰ نے تمام ملزمان کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ میرٹ پر تمام کیسز کا جائزہ لیکر فیصلے دے۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ یہ واحد ملک ہے جہاں ضمانت قبل ازگرفتاری دو دو سال برقرار رہتی ہے، دنیا کا واحد ملک ہے جہاں فوجداری نظام انصاف کا یہ حال ہے۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ قومی مفاد میں نیب کے اقدامات پر بات ہوسکتی ہے، سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو کہا پیسے جمع کراو اور گھر جائو۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ملزمان کیساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔

وکیل ملزمان شاہ خاور نے کہاکہ پہلا روزہ ہے ریلیف ملنا اچھا ہوگا۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہیں، ملزمان پر مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں