سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کی درخواست پر اعتراضات لگا دیے

اسلام آباد(عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے،سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدرر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کیلئے امتیاز نامی شہری نے درخواست دائر کی تھی،سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایا جا سکتا،رجسٹرار آفس اعتراض میں کہنا ہے کہ درخواست میں عوامی مفاد کے اور بنیادی حقوق کے سوال سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا اور 184 تین کے استعمال کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات تسلی بخش نہیں،اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے کسی دوسرے متعلقہ فورم سے رابطہ نہیں کیا اور رابطہ نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی، درخواست تحریر کرنے والے وکیل کا نام بھی نہیں بتایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں