لاہور (عکس آن لائن) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوسروں کو برابھلا کہنے والے لوگ بزدل ہوتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ ان کا سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹوں پر تجربہ زیادہ اچھا نہیں رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کی سائٹوں پر جو لوگ کسی کو بھی ٹرول کرتے ہیں یا بھلا برا کہتے ہیں، میں انھیں بزدل کہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جو سچے لوگ ہیں اور کام کر رہے ہیں ان کے پاس ان تمام چیزوں کے لیے وقت نہیں ہے۔ ریشم نے کہا کہ فالتو لوگوں کے پاس ہی ایسی لاحاصل چیزوں کیلئے ٹائم ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments