سورج مکھی

سورج مکھی کے کاشتکار پھول کی پشت کارنگ سنہری مائل اور زرد پتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کا آغاز کردیں

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے ہدایت کی کہ سورج مکھی کے کاشتکار پھول کی پشت کارنگ سنہری مائل اور زرد پتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کا آغاز کردیں تاکہ اس کی کوالٹی کومتاثر ہونے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پھول کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری مائل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ فصل پک کر برداشت کیلئے تیار ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ درانتی سے فصل کو کاٹیں اور اسے کم ازکم دو سے تین دن تک دھوپ میں پھیلانے کے بعد اس کی گہائی کریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سورج مکھی کے بیج کو مناسب جگہ پر اچھی طرح خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیاجائے کیونکہ نمی کے باعث بیج کو نقصان پہنچنے کا سخت احتمال رہتاہے۔

انہوں نے کہاکہ مشینی برداشت کی صورت میں فصل کو مزید زیادہ پکنے کاموقع فراہم کرنا چاہیے جس سے سورج مکھی کی معیاری پیداوار حاصل ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں