سرفراز

سنٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری معنی نہیں، ہدف ٹیم میں واپسی ہے، سرفراز

کراچی(عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کاکہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں اے، بی یا سی کٹیگری کوئی معنی نہیں رکھتی، اتار چڑھاو کیرئیر کا حصہ ہے، اصل ہدف قومی ٹیم میں واپسی ہے۔قومی ٹیم کی کپتانی ہاتھ سے جانے کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کٹیگری سے محروم کیے گئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کنٹریکٹ میں تنزلی کو بے معنی قرار دیا ہے ۔

سرفراز احمد کہتے ہیں کہ اتار چڑھاو کسی بھی کھلاڑی کے کیرئیر کا حصہ ہے، ان کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کی اے ، بی یا سی کٹیگری معنی نہیں رکھتی۔سابق کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی باصلاحیت کرکٹر ہے، عمدہ کارکردگی اس کی ترقی کی اصل وجہ ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑی پاکستان کے بہترین کرکٹرز ہیں، بی کٹیگری میں بھی انہیں بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں