سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو شہباز گِل کی گرفتاری سے روک دیا، آئی جی سندھ و دیگر کو 12 جنوری کے لیے نوٹسز جاری

کراچی(عکس آن لا ئن)سندھ ہائی کورٹ نے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے کیس میں پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی گرفتاری سے روک دیاہے۔عدالت نے قرار دیا کہ شہباز گِل کو کراچی میں درج 3 مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔پیرکوعدالتِ عالیہ نے پولیس کو گرفتاری سے روکنے کے لیے دائر شہباز گِل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گِل کے خلاف کراچی کے سرجانی ٹاون، بریگیڈ اور رضویہ تھانے میں مقدمات درج ہیں۔عدالت نے آئی جی سندھ و دیگر کو 12 جنوری کے لیے نوٹسز جاری کر دیے۔

شہباز گِل کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ شہباز گِل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جب تک درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا، پولیس کو شہباز گِل کی گرفتاری سے روکا جائے۔واضح رہے کہ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا تھا کہ اداروں کے خلاف تضحیک آمیزبیان دینے پر لاہور کے تھانا مانگا منڈی میں مقدمہ درج ہوچکا ہے، ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا۔

شہباز گل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے، استدعا کی حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔دوسری جانب عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے وکیل ظہور محسود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ عدالت نے کیس کے فیصلوں تک شہباز گِل کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں