عالیہ بھٹ

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ڈانس کرنے کا بڑا خواب پورا ہوگیا،عالیہ بھٹ

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ زندگی کا ایک بڑا خواب پورا ہونے پر بے حد خوش ہیں۔عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ‘گنگوبائی کاٹھیواڑی’ کے گانے’ڈھولیڑا’ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ان کا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ڈانس کرنے کا ایک بڑا خواب پورا ہوگیا’۔

اْنہوں نے مزید لکھا کہ’اْن کا دل ہمیشہ اس گانے کے ساتھ دھڑکتا رہے گا’۔اس گانے کے ٹیزر میں اداکارہ کو سفید رنگ کی ساڑھی پہنے گربا ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اداکار اجے دیوگن بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر ا?ئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں