شازیہ مری

سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم عوام نے جیت لیاہے، شازیہ مری

اسلام آباد(عکس آن لائن) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک اور ریفرنڈم عوام نے جیت لیاہے۔

شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوشین افتخار نے استعفی دینے کے لئے عمران خان کے امیدوار کو شکست نہیں دی خوشی ہے کہ ن لیگ نے بلاول بھٹو کی بات مان کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ انتخابات کے بعد پوری قوم کے سامنے آگیا کہ اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کرنا زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ڈسکہ کے انتخابات میں ن لیگ سے اپنے وعدے کو نبھایا۔ آج ڈسکہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک اور ریفرنڈم عوام نے جیت لیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں