سفید مکھی

سفید مکھی کپاس کی فصل کا ایک خطرناک کیڑا ہے، محکمہ زراعت پنجاب

فیصل آباد (ّعکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ سفید مکھی کپاس کی فصل کا ایک خطرناک کیڑا ہے جو ابتداء میں پتوں کا رس چوس کر پودے کو کمزور کر دیتا ہے اور شدید حملے کی صورت میں کپاس کے پتے پھپھوندی لگنے کی وجہ سے کالے ہو جاتے ہیں اور خوراک بنانے ، بڑھوتری و پھل لگنے کا عمل متاثر ہوتا ہے ۔

سفید مکھی پتہ مروڑ وائرس کا باعث بنتا ہے اور اس سے کپاس کی پیداوار میں 60فیصد تک کمی واقع ہونے کے ساتھ پھٹی کی کوالٹی بھی متاثرہوتی ہے ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ سفید مکھی کے موثر تدارک کے لئے کاشتکار ابتداء میں نائٹروجنی کھاد کا استعمال کم کریں اور ہفتے میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور اگر سفید مکھی کی معاشی حد 5بالغ یا بچے نظر آئیں تو فوراََ محکمہ زراعت (توسیع یا پیسٹ وارننگ ) کے مقامی مشورے سے سپرے کریں ۔کاشتکار چھ دنوں کے وقفہ کے بعد دوسرا سپرے کریں اور سپرے ترجیحاََ صبح یا شام کے وقت کیا جائے۔

اس کے علاوہ سپرے کے لیے ہالوکون نوزل کا استعمال کیا جائے۔ مطلوبہ نتائج کے لیے 100لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں تاکہ دوائی یکساں اور پودے پودے تک پہنچ سکے ۔ ایک زہر کا بار بار استعمال نہ کیا جائے ۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کھیتوں میں پیلے رنگ کے4لیس دار چپکنے والے کارڈ کا استعمال کیا جائے اور انہیں 15دن کے وقفہ سے تبدیل کیا جائے ۔ کھیت کے اندر اور کھیت کے باہر جڑی بوٹیوں کو تلف کیا جائے کیونکہ جڑی بوٹیاں رس چوسنے والے کیڑوں کی پناہ گاہ کاکام سر انجام دیتی ہیں ۔ کاشتکار فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں