پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری

سرگودھا یونیورسٹی علمی افق کا ایک روشن ستارا ہے،پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری

سرگودھا(عکس آن لائن) یونیورسٹی آف سرگودھا میں وائس چانسلر کوسہار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر، وائس چانسلر میاں نواز شریف یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران،وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی آمد پر انہیں پنجاب کی روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں اور منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ آج کا دن ایک خوبصورت دن ہے۔

جس میں ہم پانچ وائس چانسلرز ایک ساتھ اکٹھے ہوئے جو اپنے قیمتی سرمایہ طالب علموں کو ایک نئی علمی راہ پر ڈالنے کے لئے سوچ بچار کر رہے ہیں اور یہی یونیورسٹیوں کے قیام کا حقیقی مقصد ہے کہ وطن عزیز کی خدمت کی جائے اور ترقی کا راستہ اپنایا جائے۔وائس چانسلر کوسہار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی علمی افق کا ایک روشن ستارا ہے جہاں مجھے کام کرتے ہوئے ایک باقاعدہ فیملی نظر آئی اورہر شعبہ کے کام کرنے کا جذبہ فقیدالمثال ہے۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ یونیورسٹی نے جو اپنے سٹاف کی ویلفیئر اور خدمت کے لئے کام کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی کا نام اب قومی سطح کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے حج وعمرہ اسکیم کے تحت کامیاب خوش نصیبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے چادروں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر میاں نواز شریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ میں نے آج تک ایسا معیاری نظم وضبط کسی اور یونیورسٹی میں نہیں دیکھا جہاں سرگودھا کا روایتی کلچر بھی نظر آیا اور اساتذہ وسٹاف کی محنت اور لگن بھی دیکھنے کو ملی۔

اس سالانہ عشائیہ میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کو علمی، عملی وتحقیقی راستے پر گامزن کرنے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ایک واضح روڈ میپ دیا ہے۔ جس پر آگے بڑھتے ہوئے ہم کام کر رہے ہیں اور آج یونیورسٹی کی فضا خوش گوار ہو گئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بہترین ملازمین کے انتخاب کے طریقہ کار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ملازمین ، دل جمعی اور خلوص نیت سے کام کریں تاکہ ہمارا شمار جلد وطن عزیز کی صفِ اول ک درس گاہ میں ہو۔

آخر میں ملک کی چاروں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو خصوصی شیلڈز، اعلیٰ کارکردگی کے حامل یونیورسٹی ملازمین کو خصوصی تحائف اور سرٹیفیکیٹ دئیے گئے جبکہ وائس چانسلر نے عشائیہ کے لئے تعاون پر مختلف کنٹریکٹرز کو شیلڈز دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں