سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف مبینہ کرپشن الزامات ،فرنٹ مینوں کا وعدہ گواہ بننے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ عکس)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مبینہ کرپشن الزامات ،فرنٹ مینوں نے وعدہ گواہ بننے کا فیصلہ کرلیا ،

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب اور ایف آئی اے نے ان کے دور میں ہونے والے مبینہ کرپشن کے ثبوت اکھٹے کرلئے اور اس سلسلے میں ان کے فرنٹ مینوں جن میں ایک محکمہ آبپاشی کا ایک اہم افسر بھیشامل ہے جس کے بینک اکاونٹس کا پتہ چلالیا گیاہے اور تفتیش شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے فرنٹ مینوں نے وعدہ گواہ بننے کی استدعا کی ہے اور حکومت کو کرپشن کے مکمل دستاویزاتی ثبوت دکھانے کا کہاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں