آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کراچی کے ضمنی انتخابات میں جیت پر جیالوں کو سلام

کراچی (عکس آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں جیت پر جیالوں کو سلام پیش کیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کراچی والوں کا شکریہ ،کراچی کے ضمنی انتخابات میں جیت پر جیالوں کو سلام ۔ انہوںنے کہاکہ عبدالقادر مندوخیل کی جیت پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد ہے ،منتخب ایم این اے قادر مندوخیل حلقے کے عوام کی خدمت پر بھرپور توجہ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے عہدے دار اور کارکن ملک بھر میں آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔ انہوںنے کہاکہ مزدور ،کسان اور طلبہ پیپلزپارٹی کی قوت ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید نانا اور شہید والدہ کے منشور پر ثابت قدم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں