مشتاق غنی

سابق سپیکر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت منظور

پشاور (عکس آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے مشتاق غنی کے حفاظتی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وکیل علی عظیم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ نیا پاسپورٹ جاری ہونے کے بعد وہ اب لندن سے واپس آنا چاہتے ہیں، واپسی پر مشتاق غنی کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ آپ کو تاریخ دیتے ہیں، انہیں اسی دوران آنا ہوگا، حکم صوبے تک دے سکتے ہیں، مشتاق غنی کو پشاور میں ہی لینڈ کرنا ہوگا۔بعد ازاں عدالت نے مشتاق غنی کو 22 جنوری تک لازمی وطن واپس آنے کا حکم جاری کردیا، عدالتی حکم کے مطابق 22 جنوری تک واپس نہ آنے پر حکم کو غیر فعال تصور کیا جائے گا۔مزید ہدایت دی کہ وطن واپسی پر مشتاق غنی کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ 27 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔اسی روز ہی مشتاق احمد غنی کیکاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے تھے۔انہوں نے پی کے 45 سے الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم مشتاق احمد غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں