فی ایکٹر پیداوار

زمیندار زیادہ سے زیادہ فی ایکٹر پیداوار حاصل کرنے کیلئے شہ زور بیج کاشت کریں، ترجمان سیڈ کارپوریشن

فیصل آباد(عکس آن لائن)پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن زمینداروں اور کسانوں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکردار ادا کررہی ہے اسلئے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ بہترین فصل اور زیادہ سے زیادہ فی ایکٹر پیداوار حاصل کرنے کیلئے اچھے اور صحت مند شہ زور بیج کاشت کریں۔

انہوں نےبتایاکہ سیڈ کارپوریشن کی طرف سے تیارکردہ بیج عالمی معیار کے مطابق تیار کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ گندم، کپاس، اور دھان وغیرہ کے بیج جدید آٹو میٹک اور امپورٹڈ پلانٹس پرتیار کر کے کاشت کیلئے زمینداروں کوارزاں نرخوں پر فروخت کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پاکستان کا اثاثہ قرار دیاہے لہٰذا زمینداروں کو سیڈ کارپوریشن کی طرف سے ہی تیار کردہ بیج کاشت کرکے ملکی پیداروار میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویڑن کے اضلاع جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کو زراعت کے شعبہ میں اہم مقام حاصل ہے لیکن یہا ں سیڈ کارپوریشن کی طرف سے تیار کردہ بیج کی سیل بہت کم ہے جس کیلئے عملہ کوزمینداروں سے اپنے روابط اور ملاقات کے سلسلے بڑھانا چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں