زرعی یونیورسٹی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبہ کا احتجاج

مکوآنہ ( عکس آن لائن )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبہ کا احتجاج۔۔ اسلامی جمعیت طلبائ کے ناظم محمد عثمان کی قیادت میں طلبہ کا وائس چانسلر آفس کے باہر چھ گھنٹے دھرنا دیا گیا۔۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج رکوانے کیلئے پولیس کی نفری بھی بلوا لی،، طلبہ کی پولیس اور انتظامیہ کے افسران سے جھڑپ بھی ہوئی۔۔ طلبہ کا فیسوں میں اضافہ واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا مطالبہ۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج۔

اسلامی جمعیت طلبائ نے کوریڈور میں احتجاجی دھرنا دیا اور وائس چانسلر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج رکوانے کیلئے پولیس کی نفری بلوا لی۔ طلبہ کی پولیس اور انتظامیہ کے افسران سے جھڑپ بھی ہوئی۔ پولیس نے طلبہ کو روکنے کی کوشش کی، جھڑپ مین دو طلبہ بھی زخمی ہوئے۔ ناظم محمد عثمان کی قیادت میں طلبہ نے وائس چانسلر آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔

ناظم جمعیت محمد عثمان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں پولیس گردی نہیں چلنے دیں گے۔ فیسوں میں اضافہ واپس لینے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ یونیورسٹی اپنے اخراجات کنٹرول کرے اور آڈٹ رپورٹ پبلک کرے۔ یونیورسٹی اپنی شاہ خرچیاں کم کرکے طلبہ کو ریلیف دے۔ یونیورسٹی ترجمان ڈاکٹر جلال عارف کہتے ہیں پچھلے کچھ سالوں میں یونیورسٹی کے یوٹیلٹی بلز سمیت تمام اخراجات میں بے تہاشہ اضافہ ہوا جس کو بیلنس کرنے سنڈیکیٹ کی منظوری سے کیلئے فیسوں میں اضافہ کیا گیا۔ طلبہ نے فیسوں میں 25 فیصد اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور مطالبے کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں