زارا نور عباس

زارا نور عباس نے نئے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’’زیبائش‘‘ بہت خاص قرار دے دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے نئے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’’زیبائش‘‘ کی پہلی جھلک جاری کردی ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کی کاسٹ کی ایک تصویر جاری کی جس میں اداکار بابر علی ، اسد صدیقی، زارا نور عباس اور بشری انصاری دکھائی دے رہی ہیں ۔

اداکارہ نے جاری پوسٹ میں لکھا کہ یہ ڈرامہ ان کے دل کے بہت قریب ہے اور اس کی عکس بندی اس وقت کی گئی جب وہ اپنی زندگی کے بہت مشکل دور سے گزر رہی تھیں اور یہ ڈرامہ ہمیشہ ان کے لئے بہت خاص رہے گا۔ انہوں نے اس موقع پر اس ڈرامے کو اپنے مداحوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اسے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں