امریکا

روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، امریکا

ماسکو (عکس آن لائن)ماسکو ڈرون حملوں پر امریکا نے کہاہے کہ روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، ہماری توجہ یوکرین کی مدد کرنے پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ماسکو ڈرون حملوں کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں، امریکا کی توجہ یوکرین کے خودمختارعلاقے دوبارہ حاصل کرنے اور مدد کرنے پر ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین نے ماسکو پر 8 ڈرون حملے کیے ہیں، روسی فضائی دفاعی نظام سے تمام ڈرون مار گرائے، حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں