حماس

روس کل جماعتی فلسطین کانفرنس کی میزبانی کے لیے تیار ہے،حماس

مقبوضہ غزہ (عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رہ نما ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ روسی حکومت فلسطینی دھڑوں کے سیکرٹری جنرل کی سطح پرقومی سیاسی شراکت کی خاطر کانفرنس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میںڈاکٹر مرزوق نے کہا کہ ماسکو کے دورے کے دوران ان کی روس کے مشرق وسطی کے لیے خصوصی ایچلی میخائل بوگدانوف سے تفصیل کے ساتھ بات چیت ہوئی۔

انہوں نے فلسطینی دھڑوں کے سیکرٹری جنرل کی سطح پر کانفرنس کی میزبانی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ماسکو فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی کوششوں میں مدد کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی وحدت،سیاسی شراکت اور قضیہ فلسطین کو تباہ کرنے کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں