جوتوں کی برآمدات

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جوتوں کی برآمدات میں 26.3 فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جوتوں کی برآمدات میں 26.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019ء-04 کے دوران برآمدات کا حجم 37.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات سے 29.3 ملین ڈالر زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران جوتوں کی برآمدات میں 7.8 ملین ڈالر یعنی 26 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں