دیپیکا

دیپیکا نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں خود اور کترینہ کو درپیش مشکلات بیان کردیں

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ جب وہ اور کترینہ کیف فلم انڈسٹری میں آئیں تو اس وقت ماحول کافی مختلف تھا اور اداکارائوں کے پاس کوئی پی آر ایجنٹ یا منیجر نہیں ہوتا تھا۔ ایک انٹرویو میں دپیکا نے کہا کہ آج آنے والی اداکارائوں کے پاس ایسے ایجنٹس اور منیجرز ہوتے ہیں جو ان کے لیے کام کر رہے ہوتے ہیں۔

دیپیکا نے کہا کہ ہم لوگوں نے اپنی غلطیوں اور حالات سے خود سب کچھ سیکھا اور اپنے لیے رستے بنائے۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے بال خود سنوارتی اور میک اپ خود کرتی تھی جبکہ اپنے ہی لباس استعمال کیا کرتی تھی، ہم دونوں اس بیچ سے ہیں جس نے یہ دونوں طریقے دیکھے، یعنی پہلے ہم نے سب کچھ خود کیا اور پھر بعد میں پی آر ایجنٹس اور منیجر بھی رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں