دھنیا

دھنیا کی بہترپیداوارکیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے دھنیا کی بہترپیداوارکیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طورپر اس امرکا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگز نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیا کی پیداواری بری طرح متاثر ہوسکتی ہے ۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ اگرفصل کی بیجائی وترمیں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15سے 20روز تک پانی نہ دیاجائے اور جب پودے 4سے5انچ بڑے ہوجائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پودے کا فاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشوونما پاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دو سے تین مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثر اندازمیں زمین سے اپنی غذاحاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں۔انہوں نے دھنیہ کی کٹائی کے بعد زمین کی زرخیزی کو مدنظررکھتے ہوئے نائٹروجنی کھادڈالنے کی ضرورت پر بھی زوردیا جوفصل کی بڑھوتری تیزکرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں