پی سی بی نے پلان بی تیار

دورہ انگلینڈ،کھلاڑیوں کے مثبت کورونا ٹیسٹ کی صورت میں پلان بی تیار

لاہور(عکس آن لائن) پی سی بی نے دورۂ انگلینڈ کیلئے منتخب کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے، مثبت نتائج کی صورت میں پلان بی تیار کر لیا گیا۔

سلیکٹرز نے بلال آصف، محمد نواز، موسیٰ خان اور عمران بٹ کو ریزروز میں شامل کیا ہے، روانگی سے قبل کسی بھی کھلاڑی کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں بیک اپ کے طور پر موجود ان کھلاڑیوں میں سے کسی کا انتخاب ہوگا،

قومی کرکٹرز کو انگلینڈ پہنچ کر بھی 14 روز قرنطینہ کی لازمی شرط پوری کرنا ہوگی۔پھر سیریز ختم ہونے تک بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہے۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاکہ دورۂ انگلینڈ کیلیے منتخب تمام کھلاڑی آگاہ ہیں کہ کسی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت اسکتا ہے، ڈاکٹر سہیل اور میں خود بھی پلیئرز سے رابطے میں ہیں اورکورونا کے حوالے سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

ہم نئے کسی کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو ممکنہ صورتحال کیلیے ذہنی طور پر تیار کیا، خدانخواستہ اگر ٹیسٹ مثبت آیا تو بیشتر تندرست بھی ہوجاتے ہیں، کھلاڑی مضبوط اعصاب کے حامل ہیں، مثبت سوچ کیے ساتھ صورتحال کا مقابلہ کریں گے،

یہ غیر معمولی صورتحال ہے۔انھوں نے کہا کہ گیند پر تھوک کا استعمال اور میدان میں جشن نہیں ہوگا، یہ مشکل ہے لیکن ہمیں خود کو عادی بنانا ہوگا۔ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز کورونا کے دور میں پہلی انٹرنیشنل کرکٹ ہے،

اس کو غور سے دیکھیں گے تو ہمیں خود کو ذہنی طور پر تیار ہونے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں