تبدیلی کے نئے دور

دنیا تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہورہی ہے، ملک میں اصلاحات ، ترقی او راستحکام کا مشن کٹھن ہے ،چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر نے کہا ہے کہ دنیا تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہورہی ہے ، ملک میں اصلاحات ، ترقی او راستحکام کا مشن کٹھن ہے۔تاہم چین کی ترقی میں دیگر سازگار شرائط ہیں ،جن میں سی پی سی کی مضبوط قیادت سے بنیادی سیاسی ضمانت ،چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی خوبی،تیزرفتار ترقی سے قائم مضبوط بنیاد اور طویل مدتی مستحکم سماجی ماحول شامل ہیں۔

چینی میڈ یا کے مطا بق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں شریک زراعت ، سماجی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے شعبوں سے وابستہ مندوبین کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران ان کی رائے اور تجاویز سنیں۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ دیہی احیا کی حکمت عملی پر عمل درآمد کے لیے اہم زرعی پیداوار ،خاص طور پر خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کو اولین حیثیت دی جانی چاہیئے ،مجموعی زرعی پیداواری صلاحیت کو بلند کیا جانا چاہیئے اور اس میں سائنس و ٹیکنالوجی کےتعاون کو مضبوط بنایا جانا چاہیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سماجی فلاح و بہبود کو بہتر بناتے ہوئے عوام کی روزمرہ زندگی کی ضمانت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ خوراک کا تحفظ سب سے اہم کام ہے۔چین دنیا کی 9 فی صد قابلِ کاشت زمین اور دنیا کی تقریباً 20 فیصد آبادی کا حامل ملک ہے اور اس 9 فی صد کے ساتھ چین نے 20 فی صد کو خوراک فراہم کی ہے جو کہ بے حدمشکل کام ہے۔ انہوں نے زرعی پیداوارمیں خود انحصاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دیا جانا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں