ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ

دفعہ144 کی خلاف ورزی پر قانون شکنوں کے خلاف بلا تاخیر کاروائی جاری، قدوس بیگ

بہاولنگر (عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ،لاک ڈاﺅن اور کرونا وائرس سے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے،

ڈسٹرکٹ پولیس نے کی جانب سے دفعہ144 کی خلاف ورزی پر قانون شکنوں کے خلاف بلا تاخیر کاروائی کرتے ہوئے 380 مقدمات کااندراج کیا گیا، تاکہ وبائی وائرس کروناکے پھیلاو کوکم سے کم کرکے شہریوں کی قیمتی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے دفعہ 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی پر 380 مقدمات درج کیے ہیں، ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ شہری اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے دفعہ144ض ف کے تحت نافذ کیے گئے احکامات کی پاسداری کریں تاکہ قانونی کاروائی سے بچ سکیں۔

پولیس کی ٹیمیں محکمہ صحت ودیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کرونا وائرس سے بچاﺅکے لیے حفاظتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، نہ صرف قائم کیے گئے قطرنطینہ سنٹرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجارہا ہے، بلکہ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ، سہولت، اور کرونا وائرس سے بچاو کے شعور کے لیے آگاہی مہم بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں