ڈاکٹر فیصل

دانتوں کے علاج کیلئے معیاری ہسپتال و قت کی اہم ضرورت ہے ،ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ دانتوں کے علاج کیلئے معیاری ہسپتال و قت کی اہم ضرورت ہے ،ڈینٹسٹری میں سپیشلائیزیشن کیلئے ہر سال 8 سے12 طلباء کی تعلیم اور تربیت کی جائیگی۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سکول آف ڈینٹسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دانتوں کے علاج کیلئے معیاری ہسپتال (سکول آف ڈینٹسٹری) قت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سکول آف ڈینٹسٹری، وفاقی دارالحکومت میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عام طور پر لوگوں میں دانتوں کے حوالے سے حفظان صحت کا تصور زیادہ اچھا نہیں ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ جس کے نتیجے میں منہ اور دانتوں کی بیماریوں کی شرح کافی زیادہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ دندان سازی کی تعلیم اور تربیت مہیا کرنے والے اعلیٰ معیار کے ادارے کے قیام کے اشد ضرورت ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ اس سنٹر میں سالانہ تقریبا 128،000 مریضوں کا معائینہ اورعلاج کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس کالج کے قیام سے آبادی کے لیے میسرڈینٹل سرجنز کا تناسب بڑھ جائے گا جو اس وقت بہت کم ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈینٹسٹری میں سپیشلائیزیشن کے لیے ہر سال 8 سے12 طلباء کی تعلیم اور تربیت کی جائے گیانہوںنے کہا کہ 4 سال میں دانتوں کے 56 ماہرین سپیشلائیزیشن کر کے نکلیں گے۔فیصل سلطان نے کہاکہ دندان سازی کے بنیادی یا طبی مضامین میں کم از کم 4ـ6 ایم فل / پی ایچ ڈی ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں