داسو ڈیم

داسو ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی سستی اور صنعتی ترقی کا ضامن ہوگی، وزیراعظم

کوہستان (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داسو ڈیم سے سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا گا، تربیلا اور منگلا ڈیم کی وجہ سے سستی بجلی پیدا ہوئی اور ملک نے ترقی بھی کی، سستی بجلی کی فراہمی سے مہنگائی فوری کم نہیں ہوگی،اس میں کچھ وقت درکار ہے، سستی بجلی سے سب زیادہ فائدہ صنعت کو ہوگا اور ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اس مشکل کام کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے داسو ڈیم کے دورہ کے موقع پر منصوبے پر کام کرنے والے ملکی اور غیر ملکی انجینئرز اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ داسو ڈیم کا منصوبہ بھی دیامر بھاشا ڈیم میں بڑا ہے اور مشکل ہے، اس منصوبے پر کام کرنے والے چائنیز ترک اور پاکستانی انجینئرز سمیت تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی مہیا ہو گی اور پاکستان کےلئے بہت فائدہ مند ہے، شہری آبادی کے ساتھ ساتھ انڈسٹر یکو بھی اس منصوبے سے فائدہ ہو گا جبکہ سستی بجلی سے لوگوں کو فائدہ ہو گا اور مستقبل میں مہنگائی کم ہو گی، مہنگائی میں کمی دولت کے اضافے سے ہوتی ہے، دوست میں اضافہ انڈسٹریلائزیشن سے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز پر کام کرنے والے مزدوروں اور انجینئرز کےلئے قوم کی دعائیں ساتھ ہیں۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ داسو ڈیم فیز ون 2025میں مکمل ہو کر نیشنل گرڈ میں 2160میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع کر دے گا اور 2029 میں فیز ٹو کے مکمل ہونے کے بعد ڈیم کی استعداد 4320میگاواٹ ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ 2020 میں ورلڈ بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی تھی۔ منصوبے سے پاکستان کو لاکھوں صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کم لاگت، قابل تجدید توانائی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ اضافی فنڈس داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی مالی اعانت فراہم کریں گے جو دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ 2 ہزار 160 میگاواٹ صلاحیت پیدا کرے گی۔

دوسرے مرحلے کی توسیع کے منصوبے سے یہ گنجائش دوگنی ہو کر 4 ہزار 320 میگاواٹ ہوجائے گی جس سے داسو ملک کا سب سے بڑا پن بجلی گھر بن جائے گا۔ پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگو پیٹچاموتو نے کہا تھا کہ پاکستان کا توانائی کا شعبے اعلی قیمت اور غیر فعال ایندھنوں سے کم لاگت اور قابل تجدید توانائی کی طرف نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کی طرف بڑھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی مجموعی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی جس سے لاکھوں بجلی استعمال کرنے والے گھروں اور پیداواری شعبوں جیسے مینوفیکچرنگ اور زراعت کے لیے بجلی مزید سستی فراہم ہوگی۔ داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ گرمیوں کے مہینوں جب طلب زیادہ ہوگی تو زیادہ بجلی فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں