تعطیلات

خیبرپختونخوا،کالجز اور جامعات میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پشاور (عکس آن لائن ) خیبرپختونخوا میں کالجوں اور جامعات میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گرم میدانی علاقوں کے کالجوں اور جامعات میں 15 جون تا 31 اگست تک تعطیلات ہوں گی جبکہ سرد پہاڑی علاقوں میں یکم تا 31 جولائی موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں