خورشید شاہ

خورشید شاہ پیرول پر رہائی کے بعد کورونا میں مبتلا،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق سینئررہنما خورشید احمد شاہ پیرول پر رہائی کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ ،ان کے بیٹے زیرک شاہ،ڈرائیور اور باورچی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ۔سب کو گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ کو بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے تین روز کے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں