حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن )اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا۔حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنے وڈیو پیغام میں اداکاری کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اپنی زندگی اللہ تعالی کی راہ پرگزارنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اداکاری چھوڑنے کا مقصد یہ نہیں کہ یہ کام حرام ہے بلکہ اصل حرام چیز بدکاری ہے، سیاست بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی وہ انتخابی سیاست کی طرف جانے کے لیے تیار نہیں ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ وہ لوگوں میں اللہ تعالی کا پیغام پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں