،حماس

حماس کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کی منظوری ،عمل درآمد آج ہوگا

تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی حکومت نے بدھ کے روز علی الصباح حماس کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے بعد آج جمعرات سے قیدیوں کی رہائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سرکاری بیان نے بتایاکہ اسرائیلی حکومت نے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس غزہ کی پٹی میں 50 یرغمالیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں عبرانی ریاست فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی اور فلسطینی غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی قائم کرے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ “حکومت نے ایک معاہدے کے پہلے مرحلے کے وسیع خاکہ کی منظوری دی ہے جس کے تحت کم از کم 50 مغوی خواتین اور بچوں کو چار دنوں کے دوران رہا کیا جائے گا۔بدھ کی صبح اسرائیل نے جنگ بندی کے خاتمے کے فورا بعد غزہ میں حماس کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عہد کیا۔ اس سے قبل عبرانی ریاست نے ابھی ایک معاہدے کی پاسداری پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت فلسطینی حماس یرغمالیوں کے ایک حصے کو رہا کرے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ “اسرائیلی حکومت اسرائیلی فوج اور سکیورٹی فورسز تمام مغوی افراد کی واپسی، حماس کو ختم کرنے اور غزہ سے اسرائیل کو لاحق خطرات ختم کرنے تک جنگ جاری رکھے گی۔دوسری جانب حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے بیان میں کہاکہ اس معاہدے کی شکوں کو مزاحمت کے نظریے اور عزم کے مطابق طے کیا گیا ہے جس کا مقصد ہمارے لوگوں کی خدمت کرنا اور جارحیت کے مقابلے میں ان کے حوصلے کو بڑھانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں