حماس

حماس کامتعدد اسرائیلی فوجیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نے حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈز کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ یہ جھڑپ شمالی غزہ کی پٹی میں الفلوجا کے علاقے میں اس وقت ہوئی جب فوجی ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریگیڈز نے ایک الگ بیان میں مزید کہا کہ انہوں نے شجاعیہ محور میں ایک پیدل فورس کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا اور غزہ کے مشرق میں واقع زیتون محور میں ایک اسرائیلی فوجی بردار ٹرک اور ایک ٹینک کو بھی نشانہ بنایا۔القدس بریگیڈز نے بتایا کہ اس کے مزاحمت کاروں نے ایک مکان کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں اسرائیلی فوج نے رکاوٹیں کھڑی کی تھیں، جس سے اس کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں