حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کی استثنی کی درخواست منظور

کراچی(آئی این پی ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی و دیگرکے خلاف کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سمیر شیخ سمیت تین ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

ملیر کورٹ میں تجاوزات آپریشن کے خلاف ایم نائن موٹروے بلاک کرنے اور کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان پیش ،جبکہ کیس کے شریک ملزم پی ٹی آئی رہنما سمیر شیخ سمیت تین ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں