حزب اللہ

حزب اللہ کی عراقی صدر کو ٹرمپ سے ملاقات پر سنگین نتائج کی دھمکی

بغداد(عکس آن لائن)عراق کی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ نے صدر برھم صالح کو خبردار کیا ہے کہ اگرانہوں نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تو انہیں بغداد سے نکال باہر کیا جائے گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق عراقی حزب اللہ کی طرف سے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا کہ ڈیوس کے ورلڈ اکنامک فورم پر صدر برھم صالح کو امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات سے باز رہنا ہو گا۔ اگر انہوں نے ٹرمپ سے ملاقات کی تو ان کے لیے بغداد میں کوئی جائے امان نہیں ہوگی۔ادھر عراقی پارلیمنٹ میں شامل صادقون بلاک کے رکن حسن سالم نے بھی صدر صالح پر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ عراقی صدر برہم صالح منگل کے روز بین الاقوامی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچے ہیں۔ قابل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کی عراق میں جاری داخلی بحران اور مظاہروں کی وجہ سے صدر مملکت اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں