حارث رﺅف اور دلبر حسین

حارث رﺅف اور دلبر حسین ایک ساتھ میلبرن اسٹارز کی 13 رکنی ٹیم میں شامل

سڈنی (عکس آن لائن)آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں پاکستان کے دو بولرز حارث رﺅف اور دلبر حسین ایک ساتھ میلبرن اسٹارز کی 13 رکنی ٹیم میں شامل ہوگئے، میلبرن اسٹار ایونٹ کے کوالیفائر میں سڈنی سکسرز سے مقابلہ کرے گی۔بگ بیش کے لیگ مرحلے میں میلبرن اسٹارز نے سب سے زیادہ 10 میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے ، اس کی فتوحات میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رﺅف کا کردار بھی نمایاں رہا۔

جمعہ کو میلبرن اسٹارز کا کوالیفائرز میں سڈنی سکسرز سے مقابلہ ہوگا جس کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا ہے۔میکس ویل کی قیادت میں میلبرن اسٹارز میں حارث رﺅف اور دلبرحسین دونوں کے نام شامل ہیں ، حارث رو?ف بیش بیگ کے 7میچز میں 16 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں