جڑی بوٹی

جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کےلئے اہم ہدایات جاری

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کسانوں زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کےلئے 100سے 120لیٹرپانی فی ایکڑ استعمال کریں اور سپرے اسوقت کیاجائے جب سورج پوری طرح چمک رہاہونیز شبنم کے اثرات نظرآنے پر فصل پر سپرے نہ کیاجائے کیونکہ اس سے سپرے کے اثرات زائل ہوسکتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنوید نےکو بتایا کہ سپرے سے قبل مشین کواچھی طرح صا ف کرکے فلیٹ فین نوزل کے ذریعے سپرے کیاجائے اور خیال رکھاجائے کہ فصل کا کوئی حصہ سپرے سے رہ نہ جائے اورنہ ہی سپرے کے دوران فصل کے کسی حصے پر دو بارسپرے کیاجائے۔

انہوں نے بتایاکہ تیز ہوا اور بارش کی صورت میں بھی سپرے سے گریزکیاجائے سپرے کے بعد گوڈی یا بار ہیروکا بھی استعمال نہ کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں